(ن) لیگ اور پی پی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں ہورہی؟ اسد عمر کا فیصلے پر ردعمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہےٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ شوق پورا کر لیا الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر، اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی ہدایت کو پامال کرکے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے۔دوسری جانب سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اتحادی جماعتوں کی شکست قرار دیا۔ عمران اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ڈیم ای کو آج پھر شکست کا سامنا ہوا، پی ڈی ایم نےاپنے ذیلی ادارےکو عمران خان کے خلاف استعمال کرناچاہا مگراس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی۔پی ٹی آئی پر غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی، عمران خان کا بیان حلفی جھوٹا ہے: الیکشن کمیشنپی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اب قوم اسامہ بن لادن، بانی متحدہ، بھارت اور دیگر جگہ سے فنڈنگ لینے والوں کے حساب کاانتظارکررہی ہے، الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کو نظراندازکرکے جانبداری کا ثبوت دیا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر