اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنانے کا اعلان کیا ہے۔ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصل کل صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن



