چوہدری شجاعت سب کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے خاموش تھے، آج سب سوالوں کے جواب دیں گے: شافع حسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت سب کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے خاموش تھے لیکن آج وہ سب سوالوں کے جواب دیں گے۔شافع حسین نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین آج اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، ان پر کافی عرصے سے الزامات لگائے جا رہے ہیں، وہ تمام سوالوں کے جواب دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین قانونی طور پر مسلم لیگ کے صدر ہیں، ایک سینیٹر کا انہیں پارٹی سے فارغ کرنا ناقابل برداشت ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے چوہدری شجاعت حسین بالکل ٹھیک ہیں، وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے خاموش تھے، اگر کوئی چوہدری شجاعت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری شجاعت نے موجودہ سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے قریبی رفقاء سے مشاورت بھی کی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر