مولانا فضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کرینگے: شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔یہ بات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے، 3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک ہیں، غریب کا خانہ خراب ہو گیا، خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فیصد کم ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی، زرِ مبالہ کم ہو گا تو افراطِ زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمت ہے تو وزراء پی ڈی ایم کی بجائے عوام کو صفائی پیش کریں، ہر ماہ 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، 100 فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر