عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کا معاملہ: اصل کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کے پیچھے چھپی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیاسی مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کی جانب سے سوشل میڈیا پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کرسی اور اقتدار کا بھوکا شخص قرار دیا گیا۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کے لیے قرارداد بھی جمع کروا دی ہے۔تاہم سینئر صحافی اور جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کی اندرونی کہانی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن انہیں اس کی وجوہات نہیں معلوم کہ آخر ایسا کیوں ہوا۔حامد میر نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے جیسا کہا جا رہا ہے اور کوئی بھی خود سے ایسا نہیں کر سکتا، جب عمران خان پرویز الٰہی کو مبارکباد دینے ان کے دفتر پہنچے تو پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ آپ وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھیں تاہم عمران خان نے جواب دیا کہ نہیں یہ آپ کی کرسی ہے۔سینئر صحافی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہاں موجود سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے عمران خان سے کہا کہ یہ کرسی آپ کی وجہ سے ہی ملی ہے لہٰذا آپ اس پر بیٹھیں، پرویز الٰہی اور مونس الہٰی کی جانب سے ضد کرنے پر عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھے۔حامد میر کا کہنا ہے میرے خیال میں عمران خان کو چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کہنے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر نہیں بیٹھنا چاہیے تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر