اٹارنی جنرل نے اعلیٰ عدلیہ میں میرٹ پر تقرریوں کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور دیگر ارکان کے نام خط میں لکھا کہ اعلی عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جانی چاہیے۔اٹارنی جنرل پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور دیگر ارکان کے نام خط لکھا اور جوڈیشل کمیشن کے حالیہ اجلاس کے بعد پیدا ہونے والے تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔اٹارنی جنرل کی جانب سے 6 نکات پر مبنی خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جانی چاہئیں، اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں میرٹ کا خیال رکھناہوگا،کمیشن کے ارکان مجموعی طور پر اپنی سفارشات بھجوائیں۔خط میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے جسٹس سردارطارق سے مکمل اتفاق بھی کیا۔یاد رہے کہ تین روز قبل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے 5 ججز کے ناموں پر غور کیا گیا تھا، جسٹس سردار طارق سمیت 5 ججز نے چیف جسٹس کی 5 نامزدگیوں کو مسترد کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر