’عدم اعتماد کا فیصلہ کرنے والے نواز شریف اب حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ چین، دبئی،قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی، نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج آیا، امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں، 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزور رہ گئے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹی پی کا فاٹا انضمام پر ایک ہی مؤقف ہے جبکہ سیلاب میں مدد کی بجائےکمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی نواز شریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے، بجلی،گیس کے بل،فکسڈ ٹیکس لوگ نہیں دے سکتے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے جبکہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر