لوگوں کے ذہنوں میں ڈالا گیا کہ سیاستدان ووٹ لیکر صرف عیاشی کرتے ہیں: خورشید شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے لوگوں کے ذہنوں میں خلفشار بھرا گیا ہے کہ سیاستدان ووٹ لیکر صرف عیاشی کرتے ہیں۔آئی بی اے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا میں تقریب میں ٹائم پر اس لیے آیا تاکہ آپ کو احساس ہو کہ سیاستدان ووٹ لیکر عیاشی نہیں کرتے بلکہ خدمت گار ہوتے ہیں۔تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں عمران کی سیاست کے ہوں گے: خورشید شاہانہوں نے طالب علموں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اپنے علاقے کے بچوں کو پڑھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم یافتہ ہوں اور اپنے ملک و علاقے کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ مجھےکسی نے تصویر بھیجی کہ بچی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہے، ہم نے 24 گھنٹوں کے دوران اس اسکول میں 400 کرسیاں فراہم کیں، میری کوشش ہے کہ اس ملک کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر