دعا کو کراچی دارالامان کیوں منتقل کیا گیا؟ جبران ناصر نے بتا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ میں نے عدالت سے گزارش کی تھی کہ اگر بچی کو رکھنا ہی دارالامان میں ہے تو کیوں نہ اسے کراچی منتقل کر دیا جائے۔غیر ملکی ویب سائٹ انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں جبران ناصر نے کہا کہ بچی کو کراچی لانے کے حوالے سے عدالت کے سامنے ہمارا یہ مؤقف تھا کہ ضرورت پڑنے پر والدین بچی کو ضرورت کی اشیاء مہیا کر سکیں اور ہم نے اس حوالے سے سوال بھی کیا تھا کہ اگر آپ کو کوئی کپڑا، کھانے کی اشیاء چاہیے تو ہم مہیا کر سکتے ہیں۔کیس کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ دو بچے ہی اچھے کے تناظر میں چار لوگوں کا خاندان ہوتا ہے، 11 کی ٹیم اور 16 کا اسکواڈ ہوتا ہے جبکہ پولیس نے اس کیس میں 34 لوگوں کونامزد کیا ہے، میرے خیال میں 34 کو گینگ ہی کہا جائے گا۔بچی کی دارالامان میں موجودگی اور وہاں موجود سہولیات کے حوالے سے جبران ناصر کا کہنا تھا جس ادارے میں بچی مقیم ہے، وہ سندھ حکومت کا پائلٹ پراجیکٹ ہے جہاں ساری بنیادی سہولیات موجود ہیں، چاہے اب یہ علیحدگی بظاہر ایک ڈرامہ ہو یا حقیقت ہو، آپ دارالامان کی مرہون منت ہیں کیونکہ وہاں جو کھانا دیں گے جتنی سکیورٹی دیں گے اتنی ہی ملے گی، جس بچی کے والدین زندہ ہوں اور اس کے لیے اتنی تگ و دو کر رہے ہوں، دنیا ہلا کر رکھی ہو کہ ہمیں ہماری بچی محفوظ اور صحیح سلامت چاہیے وہ کیسے یہ سب کچھ برداشت کریں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر