دوست مزاری کی نااہلی کیلئے ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال

لاہور (نیشنل ٹائمز): پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی نااہلی کے لیے مراسلہ بھجوادیا گیا۔رکن پنجاب اسمبلی محمد رضوان کی جانب سے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نااہل کرانےکیلئےاسپیکرپنجاب اسمبلی کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جو 67 صفحات پر مشتمل ہے۔مراسلےکے متن میں کہا گیا ہے کہ دوست مزاری نے 16 اپریل اور 22 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو متنازع بنایا اور انہوں نے پولیس کو اسمبلی کے اندر بلوا کر ارکان اسمبلی پر تشدد کرایا۔مراسلے کے متن کے مطابق دوست مزاری نے سپریم کورٹ کے17 مئی کے احکامات کی نہ صرف خلاف ورزی کی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے لہٰذا دوست مزاری کو نااہل کرانے کے لیے اسپیکر اسمبلی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر