بند کمروں میں جو فیصلے ہوا کرتے تھے اب نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت آئے گی، بند کمروں میں جو فیصلے ہوا کرتے تھے اب نہیں ہوں گے۔فوادچوہدری نے موجودہ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف سی ڈی اے کے وزیراعظم ہیں، وفاقی حکومت کی بچوں والی ذہنیت ہے، پہلی بار وفاق میں ایسی حکومت ہے جس کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، ملک میں اس وقت وفاقی حکومت موجود نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ووٹرز کو دھوکا دے گا اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، ان کو ڈر ہے پی ٹی آ ئی دو تہائی اکثریت لے لے گی اس لیے الیکشن نہیں کروا رہے، حکمران رویے کی وجہ سے یہ ملک کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران عدالتوں میں حل نہیں ہوتے، ملک میں بحران الیکشن کمیشن کے انتخابات نہ کرانے کی وجہ سے ہے، پاکستان کا روپیہ یوکرین کے بعد سب سے زیادہ گرا ہے، معیشت کو اس حال پر پہنچانے کے لیے پی ڈی ایم کے ساتھ الیکشن کمیشن کا کردار ہے۔فوادچوہدری نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملنے سے انکار کیا، بلاول بھٹو انٹرن شپ کر رہے ہیں جن کو لوگ جانتے ہی نہیں۔فوادچوہدری نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ہائیکورٹ کے جج کے برابر تنخواہ لیتے ہیں، پرسوں حکمران اتحاد کی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف والے پریشان ہیں کہ حکومت سے بات کریں تو کیا کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر