(ن) لیگ کا الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) : مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی شخص یا کمپنی سے فنڈنگ حاصل کرنا غیرقانونی ہے، ہمارے ملک کا قانون کسی سیاسی جماعت کوکسی فارن گروپ سے پیسے لینےکی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی ایک بڑی رقم ملک میں نہیں آئی، اب بھی ملک کے باہر اکاؤنٹس میں موجود ہے، ہم نے آج درخواست کی ہے الیکشن کمیشن سے کہ عوام کو پتا چلے عمران خان کس سے پیسے لیتا رہا، کل فنانشل ٹائمز جیسے ادارے نے کہا کہ عارف نقوی نے لندن میں کرکٹ میچ کروائے، عارف نقوی نے کہا کہ میچ سے حاصل کروڑوں روپے چیریٹی پر خرچ ہوں گے مگر عارف نقوی کی کمپنی سے 55 کروڑ کی رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹس میں بھیجی گئی۔برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع کی جانیوالی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کیے جانے کا انکشافپی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد محفوظتحریک انصاف کے کیس کو ’فارن فنڈنگ کیس‘ نہ لکھنے کی ہدایتشاہد خاقان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت نے امریکی کمپنیوں سے پیسے وصول کیے اور پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے، کیلیفورنیا اور ٹیکساس کی کمپنیوں سے پیسے وصول کرکے غیرجانبدار فیصلے نہیں ہوسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کے ہاتھ صاف تھے تو پہلے دن ہی حساب دیتے، آج بھی عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ کر رہا ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر نے ٹھوس ثبوت پیش کیے لیکن پی ٹی آئی 8 سال سے اس کیس سے بھاگ رہی ہے، پی ٹی آئی نے 8 سال میں ہرطرح کا دباؤ ڈال کرفیصلہ نہ آنے دیا، ہر حربہ استعمال کرکے عمران خان الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھا رہا ہے، ہم نے الیکشن کمیشن سے ملاقات میں درخواست کی کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں فیصلہ دیں۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق سیاسی جماعتیں بیرون ملک سے فنڈنگ نہیں لے سکتیں، امریکا سمیت مختلف ممالک سے وصول پیسوں کا بڑا حصہ پاکستان پہنچایا ہی نہیں گیا، جن اکاؤنٹس کا ریکارڈ ملا ہے وہ اسٹیٹ بینک سے ملا ہے، پارٹی صدر اکاؤنٹ چلاتے ہیں اور پی ٹی آئی کو علم نہیں، فارن ایجنٹ کے طور پر امریکا میں دو کمپنیاں موجود ہیں، ان دو کمپنیوں کے چیئرمین کا نام عمران خان ہے، یہ کمپنیاں امریکا میں فارن ایجنٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہیں، ان فارن کمپنیوں نے کن سے اور کتنا پیسا حاصل کیا یہ دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 سال ہوگئے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ پرفیصلہ نہیں دے سکا، عمران خان کا 8 سال کا عمل واضح دلیل ہے کہ دوسروں سے پیسے حاصل کرکے سیاست میں استعمال کیے، اب الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ رپورٹ عوام کے سامنے لائے



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر