الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 ارکان اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست پر علی محمد، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد، محمد اکرم اور عبدالشکور کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔مخصوص نشست پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی کیاگیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیےخیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے تھے۔جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار اور عبدالشکور شاد شامل ہیں۔صوبہ سندھ سے پی ٹی آئی کے 3ارکان کے استعفے منظور کیےگئے ہیں جب کہ مخصوص نشستوں پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان کے استعفے منظور ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کے مستعفی 131 ارکان کو اسپیکر کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لیے خطوط پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر