کھلاڑی مافیا کا ڈان کیسے بنا؟

ان کی ابتدائی پرورش اسٹیبلشمنٹ کے گملے میں ہوئی وہ تھا ہی دولت کا لالچی دولت کی لالچ میں اس کھلاڑی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے دغا کی اور کیری پیکر ٹیم کا حصہ بن گئے ، جنرل ضاع نے ان کے سر پر ہاتھ رکھا اور انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا، عمران خان کی بنیادی کمزوری جسمانی ہوس تھی اس لیئے انہوں نے یورپ اور بھارت میں زندگی کا بڑا حصہ گذارا ، عمران خان جنرل ضاع کو اس لیئے بھی عزیز تھے کیونکہ بھٹو صاحب نے ان کے باپ اکرام اللہ نیازی کو کرپٹ ہونے پر سرکاری ملازمت سے فارغ کیا تھا ۔ جنرل ضاع کے حادثاتی موت کے بعد اس کی باقیات نے گود لے لیا ۔

کرکٹ سے فارغ ہونے سے قبل دولت کے لالچی عمران خان نے اپنی والدہ جس کی کینسر کی وجہ سے موت ہوگئی تھی کی آڑ میں اپنے کرکٹ کے ساتھیوں کے پیسے بٹور لیئے تاکہ اپنی ماں کے نام کینسر ہسپتال بنا سکے ، عمران خان ہمیشہ یہ کہتے رہے کہ ان کے پاس پیسے نہیں تھے اس لیئے والدہ کا علاج نہیں کر سکے اس دوران سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ہمدردی کے طور پر پلاٹ الاٹ کردیئے ، عمران خان نے بھارتی اداکاروں کی مدد سے چندہ بھی اکٹھا کیا ان کی چندہ مہم میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھرپور مدد کی کیونکہ را کی رضامندی کے بغیر ان کی چندہ مہم چل ہی نہیں سکتی تھی۔ بہرحال عمران خان کی چندہ مہم کامیاب ہوئی اس چندہ مہم نے اکرم اللہ نیازی کے بچوں کیلئے غیر اصولی معاشی ترقی کے دروازے کھول دیئے، اس غیر اصولی معاشی ترقی کا راز اس وقت فاش ہوا جب علیم خان ایمنٹسٹی اسکیم جو عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد شروع کی تھی اربوں روپے پاکستان لائی تاکہ بلیک منی کو وائیٹ کرے ، میڈیا پر جب سوالات اٹھے تو علیمہ خان نے کہا کہ وہ سلائی کڑھائی کرکے پیسے کماتی رہی مگر جب بات نہیں بنی تو کہا یہ پیسے انہیں خاندانی وراثت میں ملے تھے ۔

تاہم یہ سوال تاحال تشنہ جواب ہے کہ عمران خان کے پاس والدہ کے علاج کیلئے پیسے نہیں تھے جبکہ ان کی بہین کو پاس اربوں روپے خاندانی وراثت میں ملے؟ اب چلتے ہیں عمران خان کے سیاست میں نزول کی طرف جنرل حمید گل کوشاں رہے کہ مختلف این جی اوز ان کے ساتھ ملیں ، ان کا نشانہ عبدالستار ایدھی تھے جس کو ملک کا وزیراعظم بنانے کی لالچ دی گئی مگر درویش صفت اور انسانیت کے بے لوث خدمت گار عبدالستار ایدھی نے حمید گل کی آفر کو جوتے سے ٹھوکر مارتے ہوئے کہا کہ فقیر آدمی ہوں مجھے غریبوں کی خدمت کرنے دیں، جب جنرل حمید گل نے درویش صفت مسیحا عبدالستار ایدھی کو تڑی لگائی تو ان کا جواب یہ تھا تمہارا باپ بھی مجھے خرید نہیں سکتا، میں نہیں جانتا کہ معراج محمد خان کو کیسے جال میں پھنسایا گیا مگر معراج محمد خان نے زندگی کی پہلی غلطی مان کر عمران خان سے آزادی حاصل کی ۔ اس کے بعد ٹیکس چور سیٹھوں کو عمران خان کا ساتھی بنایا گیا جو عمران خان کے مالی سہولت کار بنے ، غور طلب پہلو یہ بھی 2018 کے انتخابات سے قبل ایسی قوتوں نے عمران خان کی فنڈنگ کی جس کی پاکستان کے قانون میں میں ممانعت ہے، یہ کیس پاکستان الیکشن کمیشن میں گزشتہ 9 سال سے فیصلے کا منتظر ہے۔ توجہ طلب بات یہ ہے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے فارن فنڈنگ کے خلاف فریادی پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن ، جے یو آئی، جماعت اسلامی، اے این پی نہیں ہیں بلکہ فریادی پی ٹی آئی کے بانی فنانس سیکرٹری ہیں۔

بنی گالا کے پہاڑ پر ساڑھے چار سو کنال اراضی پر پر مشتمل پرسرار محل ایسے شخص کی ملکیت ہے جس کے پاس اپنی والدہ کے علاج کیلئے پیسے نہیں تھے ، معلوم ہوتا ہے جیسے اس بنی گالا کے پہاڑ پر سنسان مکان بنانے والے کا بنیادی مقصد جوئا خانہ بنانا ہو مگر اب وہ پر کشش محل بن چکا ہے جو کسی مافیا کے ڈان کے ہیڈ کوارٹر کی طرح ہے ، عمران خان اب ڈان ہیں خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کا پیسہ بنی گالا منتقل ہو رہا ہے ، میڈیا ہاوسز کے بھی ڈارلنگ ہیں ان کا جب جی چاہے ریاست کو بے اثر کر سکتے ہیں۔ یہ ہوتی ہے مافیا کی طاقت ۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر