پی اے سی کو ڈی جی NAB لاہور کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا، ریمارکس دیئے کہ پی اے سی کی کارروائی پر اسٹے آرڈر نہیں دے رہے، وارنٹس وغیرہ جاری کر دیتے ہیں ایسے اقدامات سے روک رہے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی تو نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت پارلیمان کو کُلی طور پر استثنیٰ حاصل نہیں۔یب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اب پارلیمانی استثنیٰ کی حد پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے، یہاں معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی بے ضابطگی کا ہے۔عدالت نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی پارلیمان کے اندر ہی آتی ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ استثنیٰ صرف پارلیمان کی کارروائی کو حاصل ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جو معاملہ زیر التوا ہے وہ کیا ہے؟ جہانزیب بھروانہ نے بتایا کہ پی اے سی میں طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب، ڈی جی نیب لاہور و دیگر کے خلاف شکایت کی جس پر انہوں نے سابق چیئرمین نیب سمیت ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کرنے والوں کو سمن جاری کر دیے۔نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی کی پی اے سی کو نوٹس جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو نوٹس ہو سکتا ہے تو چیئرمین پی اے سی کو کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ خود درخواست دائر کر کے کیس لڑ چکے ہیں، طیبہ گل نے بھی کیس میں فریق بننے کی درخواست دی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے کہا کہ بتائیں کہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں اور کیوں اس کیس میں پارٹی بننا چاہتی ہیں؟ آپ پی اے سی کے سامنے شکایت کنندہ ہیں تو یہاں پارٹی کیسے بن سکتی ہیں؟ اس نکتے پر بھی معاونت کریں کہ کسی اور کیس میں پارٹی بننے کا قانون کیا ہے؟



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر