شہباز گل کی گرفتاری الیکشن چوری کرنےکی کوشش ہے، عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شہبازگل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ شہباز گل کی گرفتاری خوف وہراس پھیلانے اور الیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ فسطائی حربےمؤثرثابت ہوں گے نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔عمران خان کا کہنا ہےکہ امپورٹڈ حکومت ےسرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہیے جو وہ قوم کوپہنچا رہےہیں۔خیال رہےکہ وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ مظفر گڑھ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز گل کو نقض امن کے خدشےکے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب شہباز گل نے کہا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا، مجھے تین گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جاسکتے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر