وزیراعظم کا کورونا میں مبتلاہونے پر مریم اور صفدر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے کورونا میں مبتلا ہونے پر دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ سن کر دکھ ہوا کہ مریم بیٹی اورکیپٹن صفدرکا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، دونوں کی جلد صحت یابی کے لیے میری دلی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح مریم نے مسلم لیگ ن کی سیاسی مہم کی قیادت کی، اس پر ہم سب کو فخر ہے۔خیال رہےکہ مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔واضح رہےکہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم چلارہی تھیں اور گزشتہ چند دن میں انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسےکیے تھے۔خیال رہےکہ پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل بروز 17 جولائی کو ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر