سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں وقت کیساتھ بہت بہتری آئی ہے، آصف زرداری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے اور وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی۔کراچی میں آصف علی زرداری سے صوبائی وزرا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھاکہ عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے، کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا۔جنرل اور لیڈر کیلئے یو ٹرن بہت ضروری ہے، آپکو پتا ہے غلطی ہوگئی تو واپس ہوجائیں: عمرانان کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی اور ملتی رہے گی۔آصف زرداری کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے اور وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سب کا مقصد ملکی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے، ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھاکہ اتحادی حکومت، اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ سب کو مل کرآئین کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کوبحران سے نکالنا ہے، ملک کو اس بحران میں عمران خان چھوڑ کر گیا۔

 

 



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر