دوست ممالک پاکستان پرمہربان، مشکل معاشی صورتحال سے نکلنےکا پروگرام سامنے آگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مشکل معاشی صورت حال سے نکلنےکا ریسکیو پروگرام بتاتے ہوئےکہا ہےکہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دوست ملک سے 1.2 ارب ڈالرز کا تیل ڈیفر پیمنٹ پر مل جائےگا، ایک دوست ملک 1.5 ارب ڈالرز کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرے گا، ایک دوست ملک ڈیپازٹ دےگا اور ایک گیس پر ڈیفر پیمنٹ دے گا ۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ساڑھے تین ارب ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینک اور ڈھائی ارب ڈالرز ورلڈ بینک سے ملیں گے، ایشین انفرااسٹرکچر بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈنگ بڑھ جائےگی ۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس سے مہنگائی کم ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف معاہدےکے بعد ڈالرز کے مقابلے میں روپے پر دباؤ کم ہوگا۔پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پربھی وارکیے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں سری لنکا میں وزیراعظم کا گھر جلایا گیا، لیکن سری لنکا میں اس وزیراعظم کا گھرجلایا گیا جوملک تباہ کرکےگیا،کوئی بتائے کہ پاکستان کوکس نے تباہ کیا؟ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے فروری میں پیٹرول پر نقصان کیا اور ہم نے بھی، ہم نے 120 روپے ڈیزل کی قیمت بڑھائی، اب 40 روپےکم بھی کی، نواز شریف پیٹرول قیمت بڑھانے پر خوش نہیں تھے، میں نے وزیر اعظم کے بیٹوں کی فیکٹری پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگایا، ہم ٹیکس زیادہ جمع کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے خود معاہدہ توڑا، عمران خان نے اپنے دوستوں کو ایک اور ایمنسٹی دی، عمران خان کے پونے 4 سال کی وجہ سے ہم اس نہج پر پہنچے ہیں،کیا عمران خان نے ایک میگا واٹ بجلی بنائی،کیا یونیورسٹی بنائی؟



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر