بشریٰ بی بی آڈیو لیک کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فارنزک تحقیقات کرے، بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو بھی عدالت میں بلا کر آڈیو سے متعلق پوچھا جائے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔’مخالفین کیخلاف غداری کا بیانیہ بنائیں‘: بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیولیک سامنے آگئیدرخواست گزار کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور پی آئی ڈی سمیت ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم چلانے کی ہدایات دے رہی تھیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بشریٰ بی بی آڈیو لیک کیس سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پیر کے روز کیس سماعت کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر