پنجاب ضمنی الیکشن:ن لیگ اور PTI کی مقبولیت کا امتحان کل ہوگا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی، 175 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، ن لیگ اور تحریک انصاف کی مقبولیت کا امتحان ہوگا۔پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پریزائڈنگ افسران پولنگ کا سامان لینے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچنے لگے۔صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج اور ایف سی کے جوان تعینات ہوں گے۔ضمنی انتخابات کے لیے پرجوش انتخابی مہم رات 12 بجے ختم ہوچکی ہے۔بیلٹ پیپرز کی ترسیل ریٹرننگ افسران تک کردی گئی ہے، الیکشن کمیشنذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل ریٹرننگ افسران تک کردی گئی ہے، آج الیکشن مٹیریل ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پولنگ کا مواد سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جائے گا، پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے جوان تعینات ہوں گے، جبکہ رینجرز حلقوں میں گشت کرے گی، آرمی اسٹینڈ بائی پوزیشن پر ہوگی۔لاہور کے 4 حلقوں میں ضمنی الیکشن کل ہوگالاہور کی بات کی جائے تو وہاں 4 حلقوں میں کل ضمنی الیکشن ہوں گے، پی پی 158 میں 251 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، پی پی 167 میں 140 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جبکہ پی پی 170 میں 78 پولنگ اسٹیشن ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمشن عمر حمید 3 دن لاہور کیمپ آفس میں بیٹھیں گے، آج شام ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ سامان ایشو ہوگا، پولیس کی نگرانی میں سامان پولنگ اسٹیشنز میں پہنچایا جائے گا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کل مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورے کریں گے، ضمنی انتخاب میں 50 ہزار کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 3 ہزار 131 ہے، 676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب، ذرائع الیکشن کمیشنذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی نفری حساس،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی سر انجام دے گی۔الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ پنجاب ضمنی انتخابات کے لیے 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ووٹرز ہیں، 21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگی۔پولنگ ایجنٹس پریذائیڈنگ افسران سے دستخط شدہ فارم 45 اور فارم 46 کی کاپی حاصل کریں، الیکشن کمیشن نے پولنگ عمل کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیے ہیں، کنٹرول رومز میں پولنگ کے عمل کی نگرانی اور شکایات وصول کی جائیں گی۔پنجاب پولیس کی ضمنی انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، آئی جی پنجابآئی جی پنجاب راؤ سردار علی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر 52 ہزار اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں، خواتین کے پولنگ اسٹیشنوں پر لیڈی پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی،لاہورکے 4 حلقوں میں 9 ہزار سےزائد اہلکارتعینات ہوں گے۔راؤ سردار علی کا کہنا ہے کہ افسران و اہلکار ایس او پیز کے مطابق آج سے ہی فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، پرائیویٹ مسلح افراد، لڑائی جھگڑا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، انتخابی سامان اور بیلٹ پیپرز کی بحفاظت ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کے امیدواروں سے بلا امتیاز شورٹی بانڈز لے لیے گئے ہیں، نتائج کے اعلان کے بعد ہوائی فائرنگ نہیں کرنے دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر