عمران ریاض کی گرفتاری کے معاملے پر عمران خان اور مریم نواز آمنے سامنے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اینکر پرسن عمران ریاض کی گرفتاری کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آمنے سامنے آگئے۔عمران خان نے کہا کہ عمران ریاض کو ایسے پنجرے میں رکھا گیا، ایسا سلوک تو مہذب ملکوں میں کسی جانور کے ساتھ نہیں ہوتا۔عمران خان کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ انہیں کئی ماہ تک سزائے موت کی کوٹھری میں رکھا گیا، جہاں باتھ روم اور کمرے کے درمیان بھی کوئی دیوار نہیں تھی، کیا آپ کو اس کوٹھری کی تصویریں بھیجی جائیں؟خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران ریاض خان کو اٹک سے حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اینکر پرسن عمران ریاض کو زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ عمران ریاض کو ایسی جیل میں رکھا گیا جہاں مہذب ممالک جانور کو بھی نہ رکھیں، معروف صحافی کو زہر دینےکا بھی شبہ ہے، تمام ذمہ داروں کو شرم آنی چاہیے۔

 



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر