’ضمنی الیکشن میں ن لیگ، معتصب الیکشن کمیشن اور مسٹر ایکس وائی سے مقابلہ ہو گا‘

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل بروز اتوار ہونے جا رہے ہیں، یہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر برقرار رہیں گے یا پھر انہیں رخصت ہونا پڑے گا۔پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کا ساتھ دے رہی ہیں جبکہ مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی سپورٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں۔اب انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ، ریاستی مشینری، معتصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے مقابلہ ہو گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ میری ٹیم کو اس کو نگاہوں کے سامنے رکھنا ہو گا۔

 

 



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر