طیبہ گل کے الزامات، وفاقی حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت نے طیبہ گل کی جانب قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال پرجنسی ہراسانی اور وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے رکھنے کے الزامات پر تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ طیبہ گل کے الزامات پر کارروائی کے بجائے وزیراعظم ہاؤس نے جاوید اقبال کو بلیک میل کرنے اور سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب پرجنسی ہراسانی اور وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے رکھنے کے الزامات پر تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ انکوائری کمیشن سب عوام کے سامنے رکھے گا کہ کون کون مجرم ہے؟خیال رہے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پرہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون طیبہ گل نے الزام لگایا تھا کہ 45 دن انہیں اور ان کے شوہر کو پرائم منسٹر ہاؤس میں ان کی مرضی کے برخلاف حبس بیجا میں رکھا گیا اور موبائل بھی لے لیے گئے تھے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے میری ویڈیوز حاصل کر کے نیب میں اپنے کیس بند کر ائے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر