پنجاب ضمنی الیکشن قانون کے مطابق منعقد کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کو قانون کے مطابق منعقد کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار ڈیوٹیز سر انجام دیں گے، پریزائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر کھینچتے وقت موبائل لوکیشن آن رکھیں گے، پولنگ ایجنٹ دستخط شدہ فارم 45 حاصل کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔پارٹیاں بدلنے والے سیف کھوسہ کیساتھ کھڑے عمران لوٹوں کو ووٹ نہ دینے کا کہتے رہےالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 کی کاپی مہیا کرنے کا پابند ہوگا، کنٹرول رومز میں ڈپٹی کمشنرز پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے حکام موجود رہیں گے، توقع کرتے ہیں تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی پر امن انداز میں استعمال کریں گے۔خیال رہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوں گے، یہ نشستیں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر