پنجاب ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے مبینہ حکومتی مداخلت کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ ایجنٹس کی نامزدگی اور پنجاب حکومت کی مبینہ مداخلت روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دو درخواستیں دائر کردیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے پہلی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر قانونی طور پر حلقے کے ووٹر کو ہی پولنگ ایجنٹ نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 77 کی خلاف ورزی ہے۔ہائی کورٹ آفس نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، جسٹس شاہد جمیل جمعےکو درخواست پر سماعت کریں گے۔ یاسمین راشد کی ضمنی انتخابات میں پنجاب حکومت کی مبینہ مداخلت روکنےکی دوسری درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقل نہ لگانے پر ہائی کورٹ آفس نے اعتراض عائد کر دیا ہے جس کی سماعت جمعہ 15 جولائی کو جسٹس شاہد جمیل کریں گے۔ اس درخواست میں چیف سیکرٹری، آئی جی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔یاسمین راشد نے مؤقف اختیارکیا کہ حمزہ شہبازکو سپریم کورٹ نے 22 جولائی تک محدود مدت تک بطور وزیراعلیٰ کام کرنےکی اجازت دی ہے، حکومت تحریک انصاف کےکارکنوں اور سپورٹرز کو ہراساں کر رہی ہے، عدالت سے استدعا ہےکہ وہ اسے روکنےکا حکم جاری کرے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر