سینیٹ میں صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کے لیے قرارداد جمع کروا دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ میں صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے قرارداد جمع کروا دی۔سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللّٰہ خان نے سینیٹ میں قرارداد جمع کروائی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، صدر مملکت عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 5 (1) کے تحت جاری کی گئی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔86 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے قلم بند کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بیرونی مداخلت پر دلیل سے مطمئن نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ، تحریک عدم اعتماد مسترد کرنا غیر آئینی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر