لاہو (نیشنل ٹائمز)ر: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کمی کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عیدلاضحیٰ کے موقع پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کمی کی منظوری دے دی ہے۔سزاؤں میں ہونے والی ایک ماہ کی کمی سے متعدد قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے گی، رہا ہونے والے قیدی عیدالاضحیٰ اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ مناسکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کمی کا اعلان



