عمران ریاض کی گرفتاری پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت، جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست نمٹادی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اینکر عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی گرفتاری سے متعلق درخواست نمٹا دی۔اینکر عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ رات کو رپورٹ آئی کہ عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا۔وکیل عمران ریاض نے کہا کہ عمران ریاض نے مجھے فون کرکے بتایا کہ وہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر ہیں، لاہور ہائی کورٹ میں پولیس نے 17 مقدمات درج ہونے کی رپورٹ دی، لاہور ہائی کورٹ میں الگ سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہر عدالت کا اپنا دائرہ اختیار ہے، لاہور ہائی کورٹ اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے، اٹک میں عمران ریاض خان کی گرفتاری ہوئی لہذا یہ معاملہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔وکیل عمران ریاض نے مؤقف اختیار کیا کہ اس عدالت نے واضح احکامات دیے تھے جن کی خلاف ورزی ہوئی، جس پر عدالت نے کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری اسلام آباد پولیس نے نہیں پنجاب پولیس نے کی، ہم اس کیس میں کوئی آبزرویشن نہیں دے رہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر لاہور ہائی کورٹ کہے کہ اسلام آباد سے گرفتاری ہوئی تو وہ آرڈر اس عدالت کے سامنے لے آئیے گا، یہ آپ کے مفاد میں ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔عدالت نے عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ رات کو عدالت کھولنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کوئی بھی درخواست گزار کسی بھی وقت آئے ہم سننے کے لیے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر