حمزہ کا مفت بجلی دینے کا اقدام خوش آئند ہے: شہباز شریف

‏اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پہلےدن سے غریب ترین طبقےکو مشکل معاشی حالات سے بچانا اولین ترجیح رہی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے 100 یونٹ کے استعمال پر صارفین کو بجلی مفت دینے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’معاشی حالات بہتر ہوتے ہی ہم آپ کو مزید سہولتیں دیں گے، ان شاء اللّٰہ‘۔پنجاب، 100 یونٹ صارفین کو بجلی مفت، ایسے گھروں کے بل حکومت دے گی، 90 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا، وزیراعلیٰ حمزہواضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کا خرچہ صوبائی حکومت اٹھائے گی۔حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ضمن میں 100 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں جن سے 90 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہو گا، ضرورت مندوں کو سولر پینل بھی بلا معاوضہ ملیں گے، مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہو گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر