وزیرِ اعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کے انرجی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ انڈسٹریل بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر کے انرجی سپلائی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔لاہور میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں معاون انڈسڑیل اور ایکسپورٹ سیکٹر کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء خرم دستگیر، سالک حسین، نوید قمر، مرتضیٰ محمود، وزیرِ مملکت مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی۔صوبائی وزیر ملک احمد خان، متعلقہ وزارتوں کےحکام اور ٹیکسٹائل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے صنعت کار بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بزنس مین کا نمائندہ گروپ متعلقہ وزراء سے ملاقات کرے اور مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹریل اور برآمدی سیکٹر کے مسائل کے فوری حل میں پاکستان کی معاشی بقا پوشیدہ ہے، ان سیکٹرز کی مدد سے مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں بہتر طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔شہباز شریف نے صرف گیس پر چلنےوالے کارخانوں کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی فراہمی سے برآمدات کی پیداواری ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر