بجلی بحران؛ وزیراعظم کا بند پاور پلانٹس فوری بحال کرنے کا حکم

لاہو (نیشنل ٹائمز)ر: وزیراعظم نے بجلی بحران میں کمی کے لیے بند پاور پلانٹس کو فوری طور پر بحال کرنے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجوہات واضح کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر برائے توانائی انجنئیر خرّم دستگیر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور اسٹریٹجک کمیونی کیشنز فہد حسین نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں توانائی سے متعلق اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری بجلی کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ انھیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے رپورٹ فوری طور پر پیش کی جائے جس میں لوڈشیڈنگ کو وجوہات واضح کی جائیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے مزید ہدایت دی کہ صوبوں کو پینے کے پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں ارسا صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت اور آزادی کے ساتھ فیصلہ کرے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر