وزیراعظم و دیگر کا شیرانی بس حادثے پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم اعلیٰ سیاسی شخصیات نے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیراعظم نے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے حادثے کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ژوب انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ ژوب اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی شیرانی کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔حمزہ شہباز نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے19 افراد جاں بحق،12 زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی،حادثہ خیبرپختونخوا کی حدود کے قریب پیش آیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر