وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا سیکنڈ پول 22 جولائی کو کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کا 10 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔حکمنامے میں کہا گیا کہ فریقین کی یقین دہانی پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں ترمیم کررہے ہیں۔سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کا سیکنڈ پول قانون کے مطابق ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سیکنڈ پول کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے، اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر پول کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ میں کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اوران کی کابینہ عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی کےمطابق صاف شفاف انتخاب کرائیں گے، پنجاب کےعوام کو نمائندگی اور گورننس کےحقوق کے لیے وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب، 22 جولائی کو الیکشن، ضمنی انتخابات کے بعد ووٹنگ ہوگی تب تک حمزہ منصب پر فائز رہیں گے، سپریم کورٹ، فریقین بھی متفقتحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ذمہ داری آئینی خلاء کو پر کرنے کے لیے 22 جولائی تک ہوگی، وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کی ذمہ داری آرٹیکل130 کی شق 2 کے تحت 22 جولائی تک محدود ہوگی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اپنے 27 مئی 2022 کے مختصر فیصلے کی تفصیلات آج سے ایک ہفتے کے بعد جاری کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت عظمیٰ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمہ میں فریقین کے اتفاق رائے سے22جولائی کو رائے شماری کا دن مقرر کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ 17جولائی کو صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے بعد 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کا انتخاب منعقد ہوگا اور اس دوران حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کام جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر