وزیراعظم سےکمیونسٹ پارٹی چین کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن کی ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی چین کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنما کمیونسٹ پارٹی یانگ جیچی (Yang Jiechi) نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کا عمل تیز ہوگا۔قبل ازیں یانگ جیچی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے عالمی اور علاقائی امور میں کردار کی قدر کرتا ہے۔واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے، اسحاق ڈارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے بین الاقوامی پارٹنر سے تعاون کا عزم کیے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ یانگ جیچی پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں، کورونا وبا کے بعد چین سے کسی بھی اعلیٰ سطح کی حکومتی شخصیت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر