افغان ڈرائیور، ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں میں 1 سال کا ملٹی پل ویزا ملے گا، شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے افغان باشندوں کی موجودہ قومیت پر ویزا درخواست پراسس کریں گے،افغان ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں میں ایک سال تک کا ملٹی پل ویزا ملے گا۔وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کیلئے ویزا رجیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے افغان باشندوں کی موجودہ قومیت پر ویزا درخواست پراسس کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افغان ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں میں 1 سال تک کا ملٹی پل ویزا ملے گا، ویزا سہولت کا مقصد پاکستان افغانستان کو قریب لانا ہے۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ویزا سہولت سے افغان عوام کی مدد،بزنس،سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔شریف کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو مزید لبرل ویزا پالیسی کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر