سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی پینشن میں کمی کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی کر دی۔ سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پینشن میں کمی کا فیصلہ سی اےاے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 25 مارچ کو اپنے 191 ویں اجلاس میں کیا۔ بورڈ نے پینشن میں کمی ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ کی تجویز پر کی ہے جس سے سول ایوی ایشن کے سیکڑوں ریٹائرڈ ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ایچ آر محمد نواز خان نے پینشن میں کمی کا پہلا نوٹیفکیشن 20 جون کو جاری کیا پھر اسے منسوخ کرکے دوسرا نوٹیفکیشن 25 جون کو جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پینشن میں کٹوتی کا اطلاق پرانی تاریخ میں مارچ 2022 سے ہوگا۔نئے نوٹیفکیشن کے بعد ریٹائرڈ افسران کی پینشن میں 30 ہزار روپے کی کمی ہوئی اور پینشن میں کمی ای جی 7 کے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی ہوئی ہے۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پینشن میں کٹوتی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی نہیں کی جارہی۔پینشن میں کٹوتی کے دستاویزی ثبوت کے باوجود بھی ترجمان سی اے اے نے پینشن میں کٹوتی نہ ہونے پر اصرار کیا۔ادھر متاثر ہونے والے ریٹائرڈ افسران نے پینشن میں کٹوتی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر