قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے 278کھرب روپےکے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے 278کھرب روپےکے لازمی اخراجات کی منظوری دے دی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لازمی اخراجات کی تفصیل کو منظور کیا گیا جس میں مقامی قرضوں کی ادائیگی اور سروسنگ کے لیے 230 کھرب 93 ارب 45 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ پنشن کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ کے لازمی اخراجات، گرانٹس اور سبسڈی کی مد میں 22 ارب روپے، سپریم کورٹ کے لیے 3 ارب 9 کروڑ روپے اور الیکشنز کے لیے 6 ارب 28 کروڑ روپے رکھےگئے ہیں۔قومی اسمبلی کے لیے 2 ارب 70 کروڑ 77 لاکھ 24 ہزار روپے، سینیٹ کے لیے 2 ارب 34 کروڑ 86 لاکھ 16 ہزار روپے، صدر مملکت کے عملے اور خانہ داری اور الاؤنسز پرسنل کی مد میں 64 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح سال 2023 میں الیکشن کی مد میں 6 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ 52 ہزار روپے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 30 جون 2023 تک 1 ارب 12 کروڑ 20 لاکھ روپے،کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کی مد میں 10 کروڑ روپےکی منظوری بھی دی گئی۔ بیرونی ترقیاتی قرضوں اور ایڈوانسز کی مد میں 296 ارب 87 کروڑ روپے اور غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 44کھرب 46 ارب روپےکے لازمی اخراجات کی منظوری دی گئی۔ قومی اسمبلی نے 30 وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں کے لیے 4 ہزار577 ارب روپے سے زائد کے 83 مطالبات زر بھی منظور کرلیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر