اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کےخلاف درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کےخلاف درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا، قیامت تک سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پارلیمنٹ نے بدنیتی سے سمندرپار پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفرپرپہنچادیا ہے۔وکیل کے بیان پر جسٹس اطہر من اللہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جاسکتا۔بعد ازاں عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کےخلاف درخواست مسترد کردی۔عدالت نے امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر