اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور الیکشن کے غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا کو واضح برتری حاصل ہے۔ پی کے7 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ 2 آزاد امیدوار مد مقابل تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے امیدواروں کے درمیان تھا۔غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے7سوات کے تمام 124 پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کےفضل مولا 18 ہزار 42 ووٹ لےکر آگے ہیں۔ غیر حتمی نتائج اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان 14 ہزار 665 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔خیال رہےکہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
پی کے7 سوات: ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کو واضح برتری



