بلدیاتی الیکشن: سندھ میں 20 پولیس افسران کو خصوصی سکیورٹی ٹاسک سونپ دیے گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 20 سینئر سپرنٹنڈنٹ کو صوبے کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی کے خصوصی ٹاسک دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ کراچی سید اسد رضا ضلع میر پور خاص، ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر اور ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار ضلع لاڑکانہ، ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو ضلع جیکب آباد، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین اور کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی ضلع گھوٹکی میں فرائض سرانجام دیں گے۔اس کے علاوہ ایس ایس پی آر آر ایف سید محمد علی رضا ضلع قمبر، ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں شکارپور، ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کراچی محمد عمران خان کشمور اور ایس پی مٹیاری محمد کلیم لاڑکانہ میں خدمات سرانجام دیں گے۔ایس ایس پی جامشورو جاوید احمد بلوچ ضلع قمبر، ایس پی ٹنڈو محمد خان عبداللہ میمن سکھر، ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل طارق نواز ضلع سانگھڑ، ایس پی فارن سکیورٹی سیل توحید رحمان شہید بے نظیر آباد، فاروق احمد بجارانی خیرپور، صدام حسین نوشہرو فیروز، اے ایس پیز سید طلعت احمد شیخ، مجیدہ پروین اور بیدار بخت ضلع گھوٹکی جب کہ ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ حیدرآباد محمد اسلم لنگاہ ضلع لاڑکانہ میں فرائض انجام دیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر