آئی ایم ایف نےکوئی اور شرط نہ لگائی تو معاہدہ طے پاچکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نےکوئی اور شرط نہ لگائی تو معاہدہ طے پاچکا ہے، پہلے ریاست ہے، بعد میں سیاست، ریاست بچتی ہے تو سیاست بھی بچ جائے گی۔اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بعض ساتھیوں کی رائے تھی کہ الیکشن ریفارمز کرکے الیکشن میں جایا جائے، اب ہم یکسو ہیں، حکومت کے باقی 14ماہ پورے کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سےتیل،گیس کی عالمی قیمتیں پاس آن کرنےکامعاہدہ کیا تھا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی ایک ایک کرکےدھجیاں اڑائیں، مارچ میں انہیں شکست نظر آنے لگی تو تیل کی قیمتیں کم کردیں، آئی ایم ایف نےکوئی اور شرط نہ لگائی تو معاہدہ طے پاچکا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے تیل کی قیمت کم کرنےکا فیصلہ خود ہی کرلیا، ماضی میں جھانکنے اور رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا، ریکوڈک میں اربوں کھربوں کے خزانے دفن ہیں ہم نکال نہیں سکے، اس میں قصور اس قیادت کا ہےجس نے غلط طریقے سے ڈیل کی، چین کب تک ہماری مدد کرےگا، چین، سعودی عرب کہتے ہوں گےکہ کب تک یہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے۔ا ن کا کہنا تھا کہ چین کے وزیراعظم سے کہا سی پیک کو بحال کرنا ہے، چین کے وزیراعظم نے کہا ہم تیار ہیں ایم ایل ون کو سپورٹ کریں گے، تمام تر الزام تراشی کے باوجود چین کے وزیراعظم نےکہا پاکستان کے ساتھ ہیں، چین نے20،20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ میں سی پیک کے تحت بجلی کے پلانٹ دیے، پچھلی حکومت نےکہا اس میں کرپشن ہوئی ہے، اس پر چین پرکیا گزری ہوگی، چین کے وزیراعظم نے ایک لفظ کا بھی گِلہ نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر