آرٹیکل 63A کی تشریح پر نظرِ ثانی کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست دائر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی ریفرنس کے معاملے میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرِ ثانی کے لیے سپریم کورٹ بار نے درخواست دائر کر دی۔سپریم کورٹ بار کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرِ ثانی کی جائے۔عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کے پیرا گراف پر نظرِ ثانی کر کے رائے واپس لی جائے۔آئین کا آرٹیکل 63 اے کیا ہے؟سپریم کورٹ بار نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کی منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے خلافِ آئین ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی رائے آئین میں مداخلت کے مترادف ہے، آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہوں گے۔سپریم کورٹ بار نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے دی تھی۔

 

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر