فرانس میں اداکار انو کپور کا قیمتی سامان چوری ہوگیا

پیرس (نیشنل ٹائمز): اداکار انو کپور نے فرانس میں آنے والوں کو جیب کتروں اور چوروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار انو کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ جوکوئی بھی فرانس آئے تو بےحد محتاط رہے کیونکہ یہاں ان کا قیمتی سامان اوربہت سارا کیش چوری ہوگیا ہے۔اداکار انو کپور کا سامان اس وقت چوری ہو اجب وہ فرانس کے دورے پر تھے اور ٹرین میں سفر کر رہے تھے ، تاہم خوش قسمتی سے ان کا پاسپورٹ ان کے پاس تھا جو چوری ہونے سے بچ گیا۔انہوں نے مذکورہ ویڈیو میں اپنے مداحوں کو یورپی ملک میں لاپرواہ انداز میں گھومنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’پیرس میں چور میر ا ’پراڈا ‘کا بیگ چوری کر کےلے گئے، اس میں بہت سارا فرانسیسی کیش یورو رکھا ہوا تھا، میرا آئی پیڈ، ڈائری، کریڈٹ کارڈ تھا سب کچھ چوری ہوگیا ، تو فرانس میں جب آؤ تو بہت خیال رکھنا، ایک نمبر کے جب کترے، مکار اور چور لوگ ہیں‘‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ابھی پیرس میں جاکے تھانے میں شکایت لکھواؤں گا، ریلوے والوں نے تھوڑا سپورٹ کیا اور بولا کے ساتھ چلیں گے، تو جب بھی یہاں ٓئیں بہت محتاط رہیں ، میرے ساتھ بہت بڑا سانحہ ہو ا ہے، خدا کا شکر ہے پاسپورٹ میرے پاس تھا‘‘۔

 



  تازہ ترین   
اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، امریکا اور ایران میں مذاکرات کا آغاز آج ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت
نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر