عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نامور ٹیلی ویژن میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت عالیہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا 18 جون کا فیصلہ معطل کردیا جس کے مطابق عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کیا جانا تھا۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور شہری عبدالاحد کو نوٹس جاری کردیا گیا۔سیکریٹری صحت، میڈیکل بورڈ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ سے بھی جواب طلب کیا گیا۔عدالت نے کہا کہ فریقین 29 جون تک جواب جمع کروائیں۔خیال رہے کہ درخواست گزار نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کی تھی۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی درخواست ایک اجنبی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جو ناقابلِ سماعت ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہمارا موقف ٹھیک طرح سے نہیں سنا۔انہوں نے استدعا کی تھی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا 18 جون کا حکم معطل کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر