منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے ممبر قومی اسمبلی مونس الہٰی کی ضمانت کے لیے بینکنگ کورٹ میں سماعت ہوئی۔ مونس الہٰی کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ محمد خان بھٹی کی اسی کیس میں عبوری ضمانت ہوچکی، مونس الہٰی بھی اسی کیس میں نامزد ہیں،کیس سیاسی بنیادوں پر بنا ہے۔وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کی جانب سے یہ پہلی درخواست ضمانت ہے۔بینکنگ کورٹ نےمونس الٰہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں مجھ سے ساڑھے 4 گھنٹے تفتیش کی گئی، مجھ سے سوالات پوچھے گئے سب کا جواب دیا، جب ان کے پاس کوئی سوال نہ رہا تو پھر دوبارہ وہی سوالات کرنے لگے، میں نے کہا پوچھیں جو سوال پوچھنے ہیں جواب دوں گا، ان کو کہا کہ اگر کچھ پوچھنا ہے تو بلائیں دوبارہ بھی آؤں گا۔مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ میں آج کہہ دوں کہ ن لیگ کا ساتھ دوں گا تو ایف آئی آر بھی ختم ہوجائے گی، ایف آئی آر دو دن پہلے درج کی گئی تو اس میں پی ٹی آئی کہاں سے آگئی ؟ یہ ن لیگ نے درج کی ہے ، انہوں نے اسی طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرنے ہیں تاکہ اصل مسائل پر توجہ نہ جائے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر