وزیراعظم کا ریکارڈ رقم بھجوانے پر اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں ریکارڈ 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوانے پر خراج تحسین اور اظہار تشکر کیا ہے۔گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے، رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک دن میں بھجوائی گئی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کی مکمل حمایت، سرپرستی کر رہی ہے،ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی زرمبادلہ سے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ وعدہ ہے معاشی مشکلات سے نکل کر آپکی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، پورا یقین ہے آپ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی جذبے سے کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، ہم آپکی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر