وزیراعظم کا IMF سے مذاکرات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس کے مطابق اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف قوم کو اعتماد میں لیں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا آئی ایم ایف سے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔وزیرِ اعظم کی آرمی چیف اور FATF ٹیم کو مبارکبادانہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق عالمی مارکیٹ سے ہے، امید ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ جلد معاشی بحران پر قابو پالیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ خواجہ سعد رفیق نے سیاسی بنیادوں پر تقرر و تبادلوں کی مخالفت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ عرصے کے لیے آئے ہیں، ہمیں کام کرنا چاہیے، ہمیں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر