وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف کی وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ اکتوبر میں فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ’ٹیم پاکستان‘ کو مبارک ہو جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی۔انہوں نے گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے کی کاوش کرنیوالی سول،ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عسکری قیادت کو فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حاصل اس بڑی کامیابی پر آپ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، آرمی چیف کےقائم کردہ ’کور سیل‘ نے پاکستان کی اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گرےلسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے اور پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی، ان شاءاللّٰہ۔انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کوشش کیلئے اسی ٹیم ورک، جذبے سے معیشت بحالی کیلئے بھی کام جاری ہے، قوم کو مایوسی، معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی، خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر