شوکت ترین پروفیشنل خیانت نہ کریں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی پریس کانفرنس تھی کہ پیٹرول پر 30 روپے بڑھانا ہے اور 17فیصد ٹیکس عائد کرنا ہے، شوکت ترین پروفیشنل خیانت نہیں کریں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں 4 وزرائے خزانہ تبدیل کیے گئے، جو لوگ معیشت پر چیخیں مار رہے ہیں، ان کو وزیر اعظم نے کارکردگی کی بنیاد پر وزارت سے نکالا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یونس ڈھاگا نے کہا کہ آئی ایم ایف سے غلط معاہدے ہو رہے ہیں، 30 روپے پیٹرول بڑھے گا اور 17 فیصد اس پر ڈیوٹی عائد ہوگی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے غلط معاہدوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں، نظمیں لگا کر، جھوٹ اور منافقت کرکے عمران خان عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بند کمروں میں دستخط ہوئے جس کے مطابق 30 روپے پیٹرول بڑھانا اور17 فیصد ڈیوٹی عائد کرنا شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت کا تعین کرنا صوبوں کی ذمے داری ہے، کے پی پولیس کو وفاق اور پنجاب کی پولیس سے لڑوایا گیا، ہم دیکھیں گے اور کرکے دکھائیں گے، پاکستان سے کارٹلز اور مافیا کا خاتمہ بھی کریں گے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان صاحب، پاکستان نا لائقوں، چوروں، کارٹلز کے خلاف جاگ اٹھا ہے، یہ بدتمیزی، بدتہذیبی، مہنگائی آپ کی دی ہوئی ہے، آپ معلوم نہیں کس دباؤ میں ہوتے ہیں جب تقریر کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 11 روپے کا یونٹ 26 روپے پر چلا گیا تھا، گھی 150 سے 550 روپے پر ان کے دور میں گیا تھا، کالے چشمے پہن کر مہنگائی پر بات ہو رہی ہے، ہم پیٹرول 87 روپے پر چھوڑ کرگئے تھے، سکون کریں، کوئی گولی کھائیں، ایسی حالت میں ٹی وی پر نہیں آنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر